لندن:نوازشریف کے محل کے باہرمظاہروں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں
لندن:لندن:نوازشریف کے محل کے باہرمظاہروں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا جس سے تحریک انصاف برطانیہ نے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔
عرب دنیا بھی عمران خان کی دیوانی ہوگئی،
ذرائع کےمطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پارک لین فلیٹس کے باہر مظاہرے کی کال دی اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوازشریف ضمانت کی شرائط پرعمل پیرا رہے تو رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہوراوپن پولوچیمپئن شپ 2019 سامبا بینک نے سخت مقابلےکےبعد جیت لی
پی ٹی آئی یوکے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شرائط توڑنے یا ضمانت ختم ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل طےکر کے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تو شریف خاندان نے بھی لیگی کارکنان کو پارک لین آنے سے روک دیا۔