پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کو آگاہی سےمتعلق بھی کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ گندگی والی جگہ سے جرمن سفیر کی تصاویر اخبار میں آئی تھیں،سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن آیندہ سماعت پرفضلے کی تلفی سے متعلق ڈرافٹ پیش کریں،عدالت نے وزارت منصوبہ بندی کو مالی سال ختم ہونےسےقبل فنڈز جاری کرنےکا حکم دے دیا