ن لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن معافی نہ ملی

0
64

عدالت کے خلاف نعرے لگانے والے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت سزا کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے خلاف نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی .سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اخترکی توہین عدالت سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ،قصور کے مقامی ن لیگی رہنما احمد لطیف کی اپیل بھی خارج کر دی. دونوں لیگی رہنما عدالت سے معافی مانگتے رہے ،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی مسترد کردی ،اوردونوں رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی پر سزا 6 ماہ سے ایک ماہ کردی تھی ،ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وطیرہ بن گیا ہے، پہلے گالیاں دو پھرمعافی مانگ لو، دونوں کی سزائیں بڑھا کیوں نہ دیں، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی معافی مانگی اب بھی غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، عدالت نے غیر مشروط معافی قبول کرنے کی استدعا مسترد کردی

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے خلاف دائر درخواست میں سابق ن لیگی ایم این اے اور قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ وسیم سمیت چار افراد کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا تھا

Leave a reply