یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

0
43

اسلام آباد:یاد رکھیں کبھی بھی کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، کرپشن پر قابو پالیں تو اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو بہت فائدہ ہوگا، اوورسیز پاکستانی شکایت کرتے ہیں کہ یہاں کرپشن ہوتی ہے، ہماری جو کرپشن کے خلاف جنگ ہے اس میں عوام کو بھی شرکت کرنا ہوگی۔

پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک کی حالات دیکھیں،چین کی ترقی کی بڑی وجہ کرپشن کرنے والے عناصر کا ارتکاب ہے، چین میں 400 سے زائد اعلیٰ حکام کو کرپشن پرجیلوں میں ڈالا گیا۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن پر اعلیٰ حکام کو جیل میں ڈالا گیا تو عوام کو بھی پتا چلا، اب جدید دور ہے معمولی سی کرپشن کا بھی پتا چل جاتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اب کچھ نہیں چھپتا سب پتا چل جاتا ہے، وہ دور گزر گیا جب کرپشن ہوتی تھی اور پتا نہیں چلتا تھا۔

فاطمہ سہیل کوبدنام کرنے والے کرداروں کا پتہ چل گیا

عمران خان ںے کہا کہ دنیا میں دیکھ لیں جہاں کرپشن نہیں وہ ممالک اوپر ہے، وہ حکومتیں بھی دیکھ لیں جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں غربت ہے، امریکا میں تیس، تیس سال بعد بھی کرپٹ عناصر کو پکڑا جاتا ہے، امریکا کو معلوم ہے کرپشن معاشرے میں عام ہوگئی تو ترقی نہیں ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ ایپ لانچ کی ہے تو اس کے بارے میں بھی عوام کو بتائیں، ضرورت ہو تو اشتہار کے ذریعے عوام کو بتائیں اس سے کیا فائدہ ہوگا۔

بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ نہ بنوانے والے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی

وزیراعظم نے کہا کہ انسداد بدعنوانی سے متعلق ایپ لانچ کرکے خوشی ہوئی، ہم ماڈرن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کے اقدامات بہترین ہیں، وزیراعلیٰ جو اقدامات کریں اس سے عوام کو آگاہ کریں، جو بھی کام کریں اس کی تشہیر کریں کہ عوام کو اس کا کیا فائدہ ہوگا، کرپشن سے متعلق عوام کو بتائیں کہ اس سے کیا نقصان ہوتا ہے۔

Leave a reply