لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ

0
43

پشاور:لوئردیرمیں ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ،اطلاعات کے مطابق تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے سبب ٹی ایچ کیو ہسپتال چکدرہ کا ڈائیلاسز یونٹ بند ہورہا ہے یونٹ بند ہونے سے امراض گردہ میں مبتلا تین سو زائد مریض ڈائیلاسز کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چکدرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجراں کے صدر خواجہ فیض الغفور اور سابق ضلعی کونسلر واصل خان نے اسے خیبر پختونخوا حکومت ،محکمہ صحت اور مقامی منتخب ممبران اسمبلی کی نااہلی قراردی اور تشویش ظاہر کی کہ ایم ایس اور ڈی ایچ او کی اجازت کے بغیر ڈی جی ہیلتھ نے ڈائیلاسز یونٹ میں تعینات دوخواتین اور ایک مرد پر مشتمل عملہ کو یہاں سے جانے کی این او سی جاری کردی جو کہ یہاں کے غریب عوام کیساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو چکدرہ میں چھ عدد جدید ڈائیلاسز مشینیں موجود ہیں مگر ڈاکٹر اور ٹیکنیشنز نہ ہونے کے سبب تین سو سے زائد مریض ڈائیلاسز کی سہولت سے محروم بے یارومددگار پڑے ہیں جبکہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران امراض گردہ میں مبتلا 20 سے زائد مریض دم توڑ چکےہیں۔

انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت کو تین دنوںطکی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس دوران ڈائیلاسز یونٹ میں عملہ کی تعیناتی نییں کی گئی تو وہ گردوں کے امراض میں مبتلا تین سو سے زائد مریضوں کے ہمراہ چکدرہ میں میں مین پشاور/ دیر شایراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے

Leave a reply