فیصلوں کا وقت آن پہنچا:پنجاب کابینہ نےلوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےقیام کی منظوری دیدی

0
48

لاہور:فیصلوں کا وقت آن پہنچا:پنجاب کابینہ نےلوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےقیام کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب کابینہ کی جانب سے کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کی ترک صدرطیب اردوان اور وزیر خارجہ سے ملاقات

پنجاب کابینہ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن میں کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیں ترمیم کے بعدفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کوپرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے جاسکیں گے۔

عمران خان کی سفارتکاری کے ثمرات شروع، سعودی عرب اورایران میں معاہدہ طے پا گیا

کابینہ کے اجلاس میں ضلع قصورکی تحصیل کوٹ رادھا کشن اورضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیشن کورٹ کے قیام کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں قبائلی علاقوں کیلئے پولیس رولز1934میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔

پاک چین دوستی زندہ باد،ڈیوٹی فری ٹریڈ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کےآئین کے آرٹیکل 158اور172(3)کے تحت قدرتی گیس کے ترجیحی بنیادوں پراستعمال کے حوالے سے سفارشات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

حکومت بلوچستان کی درخواست پرموسیٰ خیل،سورہ اورخضدارساؤتھ کے مختلف بلاکوں کیلئے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سفارشات کی توثیق کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس2002میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنرمند فورس کی تربیت کیلئے فنی معاونت کامعاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی اورصورتحال پر بھی غورکیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے20ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 17ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کےسیکرٹریزنےشرکت کی۔

Leave a reply