” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن عارف

0
121

” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اور حقوق کا ایک ایسا نظریہ جس کے تحت تمام انسان یکساں طور پر بنیادی انسانی حقوق کے حقدار ہیں۔ اس نظریہ میں وہ تمام اجزاء شامل ہیں جس کے تحت کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسان یکساں طور پر بنیادی ضروریات اور سہولیات سے استفادہ کر سکیں.

درج بالا تعریف حقوق انسانی کی تعریف ہے. حقوق انسانی کے ادارے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں کو ان کے حقوق دیے جائیں. رب کائنات کی بنائی ہوئی اس دھرتی پر رہنے والے ہر انسان کو کھانے، پینے، اوڑھنے بچھونے، رہن سہن اور معاشرت کی ضرورت ہوتی ہے. اور بنیادی طور پر اس سب کے لیے قدرت نے اسے آزاد و خودمختار پیدا کیا ہے.

اگر کسی پر ظلم کیا جاتا ہے تو وہ اپنے حق کے لیے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے. اگر کسی کو کھانا نہیں مل پا رہا تو وہ دنیا کے سامنے پلے بورڈ لے کر کھڑا ہو سکتا ہے کہ میرے ان مسائل کی وجہ سے مجھے روٹی نہیں مل رہی. الغرض مرد و خواتین ہر بنیادی اور ضروری انسانی حق کے حقدار ہیں.

حقوق انسانی کے ادارے حقوق دیتے ہیں…. مگر کن کو؟؟؟ جو یہودی ہیں، جو عیسائی ہیں، جو مجوسی ہیں…. دنیا کے کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے کو اس کا حق لے کر دیا جاتا ہے…. اور 10 دسمبر کو ہر سال اس ادارے کی کامیابی کے دعوے کرتے ہوئے دن بھی منایا جاتا ہے…. مگر حق نہیں مل پاتا تو صرف مسلمانوں کو!!!

کتنے ہی مسلم ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا مگر حقوق انسانی کے عالمی ادارے خاموش تھے خاموش ہیں اور خاموش رہیں گے!!!

آج بھی حقوق انسانی کا دن منایا جا رہا مگر کشمیر میں آج کرفیو کا بھی 128واں دن ہے!!!

دنیا حقوق انسانی کا دن منا رہی ہے اور کشمیری ماں آج بھی اپنے بیٹے کے لاشے پر آہ و بکا کرتی نظر آتی ہے!

دنیا انسانی حقوق کے نعروں سے گلے پاڑ رہی ہے. مگر کشمیری بہن کہیں باپ کی جدائی میں غمگین ہے….. تو کہیں پیلٹ گن سے زخمی اپنے چھوٹے بھائی کی آنکھ دیکھ کر سسکیاں لے رہی ہے!

دنیا حقوق انسانی کا عالمی دن منا تو رہی ہے مگر بوڑھا باپ آج بھی اپنے زندہ رہنے کو کوس رہا ہے…. کیونکہ یک بعد دیگرے اس کے لغت جگر اس کی آنکھوں کے سامنے شہید کر دیے گئے!

میڈیا آج یونائڈ نیشنز کے انسانی حقوق کمیشن کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے مگر…. کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم سے زخمی بچے ۔بوڑھے، جوان ہسپتالوں میں کراہ رہے ہیں!!!

کیسی دنیا ہے یہ ؟ کیسی ہے یہ دھرتی ؟ کیسا یہ عالمی دن ہے؟ کیسے ہیں یہ حقوق ؟ کیسی یہ تنظیمیں ہیں؟ کیسے ہیں وہ ملک جو ان اداروں کو سپورٹ کرتے ہیں؟
نام انسانیت کا ہے ٹارگٹ مسلمان ہے؟

” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ
عبدالرحمن عارف

Leave a reply