لبنانی دارالحکومت میں کشتیاں کیوں‌چل گئیں
باغی ٹی وی : لبنان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہر پانی میں ایسے ڈوبے کہ گاڑیوں کی جگہ سڑکوں پر کشتیاں چل پڑیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے دارالحکومت سےملنےوالی اطلاعات اور ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بیروت میں سیلاب کی کیفیت ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ پانی کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولا جاسکے.
طوفانی بارش کی وجہ سے پانہ صرف سڑکوں پر کھڑا ہوگیا بلکہ دکانوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

واضح‌رہے کہ اس سے پہلے لبنان میں شدید احتجاج اور مظاہرے رہے ہیں. اس کے بعد لبنانی وزیراعظم کو استعفی دینا پڑا.لیکن احتجاج پھر بھی برقرار رہا .اب بارش نے تباہی مچا دی ہے.

Shares: