جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہمنا جاوید بدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ہر حکومت کے لیے سونے کا انڈہ دینے والی مُرغی ہے.دُکھ ہوتا ہے جب میری پارٹی کی حکومت میں کرپشن ہورہی ہو.میں واحد آدمی ہوں جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ایکسپوز کی ہے .احسان مانی اور پی ٹی آئی کے چند لیڈرز بھی کرپشن میں ملوث ہیں .جاوید بدر کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے اکیلا اس کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں
احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے
جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا