پاکستانی معیشت کی بہتری کا ایک اور استعارہ ،ایشیا کی معیشت سست اور پاکستان کی مستحکم ہو رہی ہے، رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ : ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ برس ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا میں ترقی کی شرح 2019 میں 5.7 اور 2020 میں 5.6 رہنے کا خدشہ ہے۔ ترقی کی شرح کم ہونے کی ایک وجہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ بھی بتائی جا رہی ہے۔
اے ڈی بی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی جب کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان نے رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائی جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں ترقی کی شرح 2019 کے دوران 6.1 فیصد اور 2020 میں 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ 2018 میں 6.6 فیصد تھی۔ہانگ کانگ کی معیشت میں رواں برس 1.2 فیصد اضافہ جب کہ 2020 میں 0.3 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ 2018 میں ہانگ کانگ نے 3.0 فیصد ترقی کی تھی۔
واضحرہے ک وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
واضحرہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔