وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن نکلے،چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس

0
63

لاہور:وکلاگردی ، ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،ڈاکٹر سلمان حسیب، چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کہتے ہیں کہ آج جو افسوس ناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹرسلمان حسیب نے کہا کہ ہسپتالوں پر دشمن بھی حملہ نہیں کرتے،

ڈاکٹرسلمان حسیب نے وکلا گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طئے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا ہے،کالے کوٹوں میں چھپے وکلادہشت گردوں نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو تشدد کا نشانہ بنا کر سر پھاڑ دیے،انہوں‌نے مزید کہا کہ ہسپتال کی مہنگی مشینری توڑ دی گئی م ایسی صورت حال پیدا کردی گئی تھی کہ جیسے دشمن میدان جنگ میں چڑھائی کرتا ہے، مجبوراَ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر میں کام روکنا پڑا

ڈاکٹر سلمان حیسب کہتے ہیں‌ کہ ہم نے حملے کے وقت پولیس، وزرا کو کال کی مگر تب کوئی نہی‍ں آیا،غنڈہ گردی کی یہ انتہا ہے کہ میڈیا رپورٹرز کو تشدد کر کے کیمرے چھین لیے گئے،ڈاکٹر سلمان حسیب نے انکشاف کیا ہے کہ 150 کے قریب گاڑیاں توڑی گئی،ان کا کہنا تھا کہ8 سے 10 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں،

ڈاکٹرسلمان حسیب نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں بھی اس معاملے پر نظر نہ آئے، انہوں‌نے انکشاف کیا کہ خاکروبوں کو مارا گیا جس کے بعد خاکروبوں سے مار کھائی، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہاہےکہ وکلا نے اپنے الیکشن کے باعث یہ سب کچھ کیا،انہوں‌نے مطالبہ کیاکہ وکلا کے خلاف 302 کے تحت کیس درج ہو، ان ظالموں ، مکاروں پردہشتگردی کی دفعات لگا کر کیس ملٹری کورٹ میں جائے

یہ وکل ججز کو بھی ہراساں کرتے ہیں، جج ہمارا فیصلہ نہیں کرسکتے،ہمیں انصاف ملتا ہوا نظر نہیں آرہا ، تمام اسپتالوں کی سیکورٹی رینجرز کو سونپ دی جائے، پنجاب پولیس کے بس میں اسپتالوں کا تحفظ ممکن نہیں، ان کی غنڈہ گردی کی یہ انتہا ہےکہ مال روڈ پر لیڈی ڈاکٹرز کی گاڑی گھیر لی گئی،پی آئی سی سمیت تمام اسپتالوں میں رینجرز تعینات کی جائے

ڈاکٹر سلمان حیسب کہتے ہیں کہ وزیر قانون، وزیراعلی، وزیر صحت ناکام ہیں، یہ تینوں شخصیات فل فل فور استعفی دیں،یہ معاملات صرف عمران خان حل کرسکتے ہیں،سیکیورٹی بل 24 گھنٹے میں پاس کیا جائے،پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجینسی میں صرف کام ہوگا،انہوں‌نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کل سے کالی پٹی باندھ کر اسپتال ایمرجینسی میں ڈیوٹی کریں گے

پاکستان اور پنجاب بھر کی بار کونسل کے الیکشن کی ڈرامے بازی پر پابندی لگائی جائے، انہوں‌نے مزید کہا کہ اگر تین دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے،ڈاکٹرسلمان حسیب نے اعلان کیاکہ وکلا گردی کے خلاف اب ڈاکٹرز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں یوم سیاہ منائیں‌گے

Leave a reply