ٹورنٹو:دنیا کےپہلےبرقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آگئے گی،ہاربر ائیر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایروموٹرکمپنی میگنیکس اوربحری طیاروں کی ہاربر ائیرکمپنی کے اشتراک سے وینکوور میں مکمل طور پرالیکٹرک موٹر اور6 مسافروں کی صلاحیت والے تجارتی بحری طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی۔
وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…
ہاربرائیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق DHC-2 بیور نامی بحری طیارے میں 750 ہارس پاور کی موٹر نصب کی گئی ہے۔اس تجرباتی پرواز کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” اس تاریخی پرواز سے ایوی ایشن کی تاریخ میں تیسرے دور یعنی برقی دور کا آغاز ہو گیا ہے”۔
پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی
ہاربرایئرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ تجرباتی پرواز دنیا کے پہلے الیکٹرک طیاروں کے فلیٹ کے لئے پہلا قدم ہے”۔ہاربر ائیرسال 2022 تک پورے فلیٹ کو برقی طیاروں سےتبدیل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار
واضح رہے کہ ایوی ایشن سیکٹر گرین ہاوس گیس کے پھیلاو میں کمی کے لئے برقی موٹروں کی طرف رجوع کر رہا ہے تاہم طویل مسافت کے برقی طیاروں کی پیداوارسیکٹر کو درپیش سب سے بڑی دشواری دکھائی دے رہی ہے۔