نیوجرسی:امریکہ میں بغاوت کا سماں، چند دنوں کے اندرفائرنگ کے نتیجے میں درجنوں امریکی ہلاک،رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں 2 افراد سے پوچھ گچھ کے لیے پہنچا تو ملزمان نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں گھس گئے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ڈنکن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

یاد رہے کہ 18 نومبر کو بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

Shares: