پالیسیاں خود مختار کیسے بنیں گی؟ شیخ رشید نے طریقہ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کااثاثہ،روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں نوجوان ملکی تعمیروترقی میں کردارادا کریں،اکانومی مضبوط ہو گی تو دفاع مضبوط ہو گا اور اکانومی مضبوط ہو گی تو پالیسیاں خود مختار ہوں گی
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ محنت کرے تو پاکستان کوکوئی ترقی سےنہیں روک سکتا،پاکستان میں کام کرنے والے افراد کی عمر نسبتاً زیادہ ہے،ہمارا مستقبل بہتر ہے،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جو نواز شریف کے گھر کے باہر ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ لندن میں نواز شریف کا گھر کہاں ہے ،انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا ہے اور کرتے جا رہے ہیں،مظاہروں سے ثابت ہوگیا یہ پراپرٹی ان ہی کی ہے،
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر