پاکستان اورسری لنکا کے درميان پہلے ٹيسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظرہوگيا صرف20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سٹيڈيم ميں جاری ٹيسٹ ميچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا ہي تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

یاد رہے کہ ایک دہائی بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے بلے باز فواد عالم کو حتمی الیون میں شام نہیں کیا گیابلکہ آسٹریلیا سیریز میں ناکام ہونے والے حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ اسٹینڈز میں انٹری فری کردی گئی ہے۔

Shares: