جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپےمعاوضہ دیا گیا ہے،قانون کے محافظوں نے بے رحمی سے قانون اپنے ہاتھوں میں لیا،اسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کےلیے قانون لانے کا فیصلہ کیاہے،حکومت قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی،
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیدی کیخلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں، سیاسی قیدی کیلئے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ انکی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے،اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کےتڑپتی ہے،سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے