اسلام آباد:لاہوراسلام آباد موٹروے پر600 سی سی موٹربائیک چلانے کی مشروط اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔
نوٹییفکیشن میںکہا گیا ہےکہ موٹروے پر35سال سے کم عمرکے افراد موٹربائیک نہیں چلاسکیں گے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی
موٹروے پولیس کی طرف سےیہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ موٹربائیک چلانے کی رفتارکی زیادہ سے زیادہ حد 120 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی
اس نوٹیفکیشن میں گروپ کی شکل میں موٹروے پرموٹربائیک چلانے پرسخت پابندی کی گئی ہے ، موٹربائیک چلانے والوں کوخبردار کیا گیا ہےکہ گروپ کی صورت میں موٹربائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
نوٹیفیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر بائیک چلانے کے شوقین افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اور سپیشل کارڈ بنانے کے بعد ہی موٹر وے پر بائیک چلانے کی اجازت دی جائے گی۔
بائیکرز کی معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اور مختلف جگہوں پر سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔
یادرہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر چھ سوسی سی موٹربائکس چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیس میں 15 دسمبر تک ہر صورت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیدیا ۔
پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے موٹروے پولیس کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ نظر آئے کہ موٹروے پر بائیکرز کو اجازت دے دی گئی۔