عربوں پرمشکل وقت،تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

0
46

نیویارک: یمن میں خانہ جنگی کے باعث رواں سال کے دوران تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل سے اب تک تین لاکھ 93 ہزارافراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی نقل مکانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیاکہ رواں سال امداد دینے والے ملکوں نے یمنی پناہ گزینوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے دوارب 60 کروڑ ڈالردینے کا وعدہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق یمن میں اس وقت تقریباً 2 کروڑ لوگ جنگ کی وجہ سےغربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں یا غیرملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

Leave a reply