اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں کُہر پڑنےکا بھی امکان ہے۔
گذشتہ روز کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ، چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ، سوات ، ہزارہ ، پاراچناراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران مالم جبہ، مری، اسکردو اور بگروٹ میں برفباری بھی ہوئی۔ بارش: کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 21،سٹی 20)کوٹلی 21 ، راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبر پختونخواہ: مالام جبہ 13 ، کاکول 08، بالاکوٹ 04 ، سیدوشریف 03، پٹن، پاراچنار02، پنجاب : مری 10،منگلا اور چکوال07 ، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ( سید پور 08 ، بوکرا 07 ، زیروپوائنٹ 06،گولڑہ 01) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 02) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02،سٹی 01 ) ، جہلم 01، گلگت بلتستان: اسکردو 03 ، استور 02 اوربگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ برفباری (انچ):مالم جبہ 06 ، مری 04 ، اسکردو 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات کراچی میں جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والا نیا ریڈار سسٹم ایس بینڈ ڈویلپر ریڈار جنوری 2020 میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس سے تیز ترین موسمیاتی پیشگوئی حاصل ہو گی۔
اب محکمہ موسمیات بتائے گا کہ کون سا بادل کتنی بارش برسائے گا اور بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت کیا ہو گی۔نصب کیا جانے والا نیا ریڈار سسٹم جنوری کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ نئے ریڈارکی ٹرمینل بلڈنگ کا کام حتمی مراحل میں ہے اور ریڈار ٹاورکی اونچائی 78 میٹر ہے جو 450 کلومیٹر تک کا علاقہ ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے والا ریڈار 200 سے 250 کلومیٹرتک کی پیشگوئی کی صلاحیت رکھتا تھا۔