فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت، کیوں نہ پکڑا جا سکا
فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت
باغی ٹی وی :وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے چھاپے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
فیاض الحسن چوہان پر تشدد کس نے کیا، وکیل کا پتہ بھی چل گیا اور شناخت بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن و ہ پکڑا نہ جا سکا۔
فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی پی آئی سی حملہ کیس میں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں.
اس سے پہلے وہ ان وکلا کو قانون کے دائرے کے اندر سزا دینے کی بات کہہ چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔