لاہور:بس دعا کریںکہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب ان کی زندگی اللہ اوراس کے نبیﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہوگی۔
جاری کردہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ لوگوں نے میرے متعلق کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے اللہ کے قریب ہوجاتی ہیں لیکن میں سافٹ ویئر انجینیئر ہوں اور بہت کم عمری میں ہی شہرت اور پیسے بھی ملے۔بس انسان گنہگارہے ،میں کہتی ہوں کہ اگرگناہ کے بعد اللہ توبہ کی توفیق دے دے تویہ اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ میں سات برس کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں، اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا وہ میرے کردار کے گواہ ہیں اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی ، میری ہر خواہش پوری ہوئی ہے۔
اسلام اور ہم، میری ہر بات اللہ کے لیے ہے۔ میرا ہر پیغام ہمارے نبی صللہ کی تعلیمات سے جڑا ہے۔
“And if you should count the favors of Allah , you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.” Quran (Surah Nahl, 18)#chotisibaathttps://t.co/yq7ImSEcVu pic.twitter.com/8Qywtp3ekf— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 14, 2019
اپنی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ شوبز میں واپسی کا سوچ رہی تھی کہ قرانی تعلیمات نے میری رہنمائی کی، اس مشکل دور میں میری بہت سے علما سے بھی ملاقات ہوئیویڈیو کے اختتام میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا کیجیئے گا۔
اس سے قبل گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے موسیقی کی دنیا چھوڑ کر نعت خواں کی حیثیت اختیار کرنے کا عہدکیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے بہت سوالات بھی کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ کی چند نازیبا تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔