فیصل آباد (محمد اویس)ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگرسیس فنڈز کے 10 کروڑ روپے سے ضلع کی مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی تین سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ منظور ہونے والے منصوبوں پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کوئی سکیم تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سائٹس کا خود وزٹ کریں گے اس سلسلے میں شفافیت یقینی ہونی چاہئے۔ انہوں نے سڑکوں کے اردگرد دستیاب جگہوں پر شجرکاری کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ انتظامی و فنی رکاوٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے شاہ کوٹ سے چک جھمرہ روڈ بذریعہ سکندر پل تک 8.3 کلو میٹر لمبی‘چنار شوگر ملز کے علاقہ میں دو کروڑ روپے سے 1.45 کلو میٹر ڈیرہ بلوچاں سے 404 گ ب اور ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے چک جھمرہ شاہکوٹ روڈ سے 156 اور 148 ر ب کی سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید‘ روڈز و دیگر محکموں کے افسران اور شوگر ملز کے نمائندے بھی موجود تھے

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں






