جنازے میں‌ شرکت کے لیے جانے والوں کا جنازہ نکل گیا ، بم دھماکے سے 10جاں بحق

کابل:افغانستان پھردھماکوں اورسانحات کی زد میں،افغانستان میں سڑک نصب بم دھماکہ ،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبےخوست میں منگل کی صبح ایک بم دھماکےکےنتیجے میں کم از کم 10 شہری جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاہےکہ یہ بم حملہ صبح کے وقت صوبہ خوست کے ضلع علی شیرمیں کیاگیا۔صوبائی پولیس ترجمان عادل حیدر کےمطابق یہ دھماکا ضلع علی شیر میں آج صبح سویرے اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

پولیس ترجمان کےمطابق ہلاک ہونےوالوں میں 5 مرد، 2خواتین اور 3 بچےشامل ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔ عادل حیدرکامزیدکہناتھاکہ دھماکےسے قبل اسی مقام کےقریب ایک اوردیسی ساختہ بم سیکیورٹی فورسز ناکارہ بنایاتھا۔

صوبائی گورنرکےترجمان طالب مینگل نےدھماکےکی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ حادثےمیں ہلاک افراد جنازے میں شرکت کےلئےجارہےتھے۔ صوبائی گورنرنےاس حملےکودہشت گردی کاایک غیرانسانی اقدام قراردیاہے۔

Comments are closed.