خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف کی پارٹی نے بھی بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا پر رد عمل میں کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف سزا انہیں سنے بغیرسنائی گئی،سابق صدر کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں،قانون کے پابند شہری کے طور پر پرویزمشرف تمام عدالتوں میں پیش ہوئے،سابق صدرکہتے رہے کہ انہیں خصوصی عدالت میں دفاع کا حق دیا جائے،

مہرین ملک آدم نے مزید کہا کہ سابق صدرباربار درخواست کرتے رہے ہیں سزا ان کی غیرموجودگی میں نہ سنائی جائے،ہم سمجھتے ہیں کہ پرویزمشرف کا ٹرائل غیر آئینی تھا،سب سے زیادہ غیر آئینی طریقے سے اس کیس کی سماعت کی گئی،سابق صدر کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

مہرین ملک نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ مہرین ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح فیصلہ سنایا گیا ہے وہ افسوس ناک ہے کیوں کہ اس میں قانونی کارروائی اور اس کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔پارٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جہاں وکلا کے ساتھ مشاورت کے بعد کسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

Shares: