پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

0
29
qamar zaman

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ شخص نہیں،رویے کے خلاف ہے،اس فیصلے کو کسی ادارے  کے خلاف نہیں لینا چاہیے،اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی عملداری بڑھے گی۔

قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آمریت کے دورمیں کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،پرویزمشرف کا ٹرائل 5سال سے چل رہاتھا،عدالت نے پرویزمشرف کو بار بار موقع دیا،پہلی بار عدالت نے آمرکےخلاف فیصلہ سنایا،پاکستان میں سزاوَں پر عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ آئینی حکومتیں قائم رہیں۔ سنگین غداری کیس کافیصلہ پاکستان کی بہتری کافیصلہ ہے،

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

Leave a reply