سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سزا پر سراج الحق نے کیا کہا

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سزا پر سراج الحق نے کیا کہا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے دور رس اثرات ہونگے۔

مردان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو ملک واپس لائے۔

سراج الحق نے کہا کہ فیصلے سے تاثر قائم ہوا کہ عدالتیں چھوٹے بڑے کو یکساں سنتی ہیں۔آئین توڑنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ قوم کو عدالتوں کے پھیچے کھڑا ہونا چاہیے۔ حکومت نے فیصلے نہ آنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے۔
سنگین غداری کیس، بیمارپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم
واضح‌رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا۔

Comments are closed.