سانحہPIC،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے،سنیئروکلا کا پاکستان بارکونسل کے نام کھلا خط

0
42

لاہور:سانحہPIC، سخت تکلیف پہنچی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے،خط بنام پاکستان بارکونسل،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے 57 سینئر وکلاء نے سانحہ پی آئی سی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان بار کونسل کو خط لکھ دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق وکلا کے خط میں امید ظاہر کی گئی ہے سانحہ پی آئی سی میں حصہ لینے والے لائسنس یافتہ وکلا کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے کارروائی یقینی بنائی جائے گی ، ’

سنیئر وکلا کا کہنا ہےکہ ہمیں اس معاملے پر معافی تلافی نہیں کرانی چاہیے اور نہ ہی خود کو قصور واروں کے بیچ کھڑا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی کمیونٹی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہجوم نہیں بننا ہے بلکہ قانونی راستہ اختیار کرنا ہے۔‘خط میں کہنا ہےکہ آئین احتجاج کاحق دیتی ہے لیکن یہ حق عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کے لیے نہیں کیا جا سکتا

خط میں لکھا گیا ہےکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ کو ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر پاکستان بار کونسل سزا دے گی، بار کونسل ، ایسوسی ایشن، پیشے کے مقدس اور وقار کی بحالی کے لیے مثبت اقدامات کرے۔

پاکستان کے سنیئر ترین وکلا میں عابد حسن منٹو، رضا کاظم، ڈاکٹر پرویز حسن،مخدوم علی خان،علی سبطین فضلی، محمد علی رضا، طارق محمود، ارشاد طیب علی، کاظم حسن، بلال حسن منٹو،قمر ​​افضل، سلمان اکرم راجہ، سردار اعجاز اسحاق، بابر ستار، اعجاز احمد،ستار پیرزادہ، فاروق امجد میر سمیت چھپن سینئر وکلاء نے لکھا ہے کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ایڈوکیٹس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں ہمیں اس واقعہ سے سخت تکلیف پہنچی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے نے ہم پر بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہم وکلاء کی جانب سے کی گئی قانونی بدانتظامی پر انکا محاسبہ کرنے میں کیسے ناکام رہ سکتے ہیں؟بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کے ذریعہ عدالتی کارروائی کے خلاف ہڑتال کی کالوں سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے۔

Leave a reply