کراچی:سری لنکن کھلاڑی کراچی میں تفریح کیلئےسمندرکنارے پہنچ گئے،بہت خوش، یادگار تصاویر بناتے رہے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے لیے شہر قائد میں موجود سری لنکن کرکٹرزدودریا پہنچ گئے، دیسی فوڈ کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے کراچی کی ٹھنڈی ہواوں سے لطف اندوز ہوئے ۔

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 7 کرکٹرزآج شام کراچی کے مشہور تفریحی مقام دو دوریا پہنچے اور وہاں پر ڈنر کیا، سری لنکن کرکٹرز نے کراچی کا دیسی کھانے کھا کر بہت زیادہ خوشی کااظہارکیا،ڈنر میں سری لنکن کلاڑیوں نے فرائیڈ رائس، فش فرائی، مٹن کباب اورملائی بوٹی کا آرڈر دیا تھا۔

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہےکہ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن ڈک ویلا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں سری لنکن کرکٹرز کو سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کے ٹیرس میں چادر اوڑھے بیٹھے سرد ہواؤں کو انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Shares: