اسلام آباد پولیس کی بروقت کاروائی، جنگل سے دو ملزمان کو کیا گرفتار،وجہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی ہے ،کارروائی میں بچے سے زیادتی کےالزام میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ملزمان میں سبطین حیدراورعرفان شاکر شامل، ہیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےبچےکوزبردستی جنگل میں لے جاکرزیادتی کی کوشش کی، تا ہم بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا،

لاہور میں کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم 

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

اسی برس ماہ جنوری میں وفاقی محتسب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ قصور میں سینکڑوں متاثرہ بچے غریب اور ان پڑھ خاندانوں کے جبکہ مجرم بااثر تھے۔ پشت پناہی جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے کی اورپولیس بھی بکاؤ نکلی ۔ ان واقعات میں مجرموں کو سزا ملنے کی شرح ڈھائی فیصد ہی رہی ۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں پاکستان میں 4ہزار 139 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ 1ہزار89 پنجاب میں پیش آئے ۔ صرف قصور میں گذشتہ دس برس کے دوران واقعات کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد سے زائد ہوگئی ۔ نظام کی خرابیوں کے باعث 97 فیصد سے زائد مجرم سزا سے بچ نکلے۔

لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

جنوری میں ہونے والے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 5سال میں اسلام آباد میں 560بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ان میں سے 300کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 260غیر رجسٹرڈ رہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پربڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کاافسرنہیں کرے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر  من اللہ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا،زیادتی کے واقعات کے سدباب کیلئے عدالت نے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں

Shares: