سانحہ پی آئی سی، پولیس ناکامی تسلیم کرے،عدالت،کس کس کو چیمبر میں طلب کر لیا گیا؟

0
36

سانحہ پی آئی سی، پولیس ناکامی تسلیم کرے،عدالت،کس کس کو چیمبر میں طلب کر لیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی کے بعد گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا,لاہورہائیکورٹ نے ایم ایس پی آئی سی اورہوم سیکریٹری پنجاب کو چیمبرز میں طلب کرل یا ،آئی جی پنجاب پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی چیمبرزمیں طلب کر لیا گیا، عدالت نے کہا کہ وکلاکے نمائندوں کو بعد میں طلب کیا جائےگا،اسپتال پرحملہ بدقسمتی ہے،ملک میں کسی ایڈونچرکی گنجائش نہیں،  گرفتار وکلاکے چہرے ڈھانپ کر پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پورے اسپتال میں سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں،جو افراد موقع سے پکڑے گئے صرف ان کےخلاف کارروائی کی ،عدالت نے کہا کہ جس نے کیا اسے خمیازہ بھگتنا چاہئے جس نے نہیں کیا اسے کیوں تنگ کیا گیا؟وکلا6 میل کا فاصلہ طے کر کے گئے جوایکشن پی آئی سی میں کیا وہ پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نےجگہ جگہ روکنےکی کوشش کی اوراس دوران وکلابھی پرامن رہے،

اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

عدالت نے کہا کہ کیاپی آئی سی کے سامنے پولیس نے جانے کی اجازت دی تھی ؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی، عدالت نے کہا کہ توپھرپولیس نے وکلا کواسپتال جا کراحتجاج کرنے سے کیوں نہیں روکا؟دل کے مریضوں کے سامنے تواونچی آوازاوراونچی سانس بھی نہیں لی جاسکتی،پی آئی سی معاملے پرپولیس اپنی ناکامی تسلیم کرے،

سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ پولیس نے وکلا کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس چلائی،جس پر عدالت نے کہا کہ وکلانے اسپتال پرحملہ کر کے اورپولیس نے آنسو گیس چلا کر قوم پرکیا احسان کیا؟ کیاوہاں آنسوگیس چلانی چاہیےتھی؟کتنے افراد اس واقعہ میں جاں بحق ہوئے؟ ہوم سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ 3افرادجاں بحق ہوئے،لواحقین کو10لاکھ روپے فی کس دیئے گئے ،جس پر عدالت نے کہا کہ دس لاکھ بہت کم ہیں آج کےدور میں اتنے پیسوں کا کیا بنتا ہے؟

Leave a reply