ابو بچاؤ مہم اب کون چلا رہا ہے؟ بلاول نے ٹویٹر پر کس کو ٹیگ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟ بلاول زرداری نے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کر دیا.

حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

 

واضح رہے کہ بلاول ابو بچاؤ مہم چلاتے رہے اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، بلاول زرداری نے ابو بچاؤ مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے بھی ملاقات کی تھی اور رمضان میں افطار ڈنر پر دعوت دی تھی، ابو بچاؤ مہم میں بلاول نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا.

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتےہوئے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ عظمیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا واسطہ ہے.

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائواور باہر پہنچائو ہے، سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نےغریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔

Shares: