سندھ میں گٹکا،منشیات کے کتنے ملزمان جیلوں میں؟ رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، محمد علی عزیز، حسنین مرزا، شمیم ممتاز، شہناز بیگم، بیرسٹر حیا ایمان، روبینابروہی، قربان ملانو، آئی جیپولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری کمیشن سیف اللہ ابڑو شریک ہوئے،

بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیشن کے ایجنڈہ میں پانچ ائٹم شامل تھے، اجلاس میں گٹکے، مین پوری اور منشیات کی اسمنگلنگ کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی،آئی جی پولیس کی شہید بینظیر آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ معاملے، محراب پور واقعہ جس میں بچی کی پٹائی ہوئی تھی اور پیر جو گوٹھ واقعہ جس میں بچی نے خودکشی کی تھی پر رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی سالیانہ پولیس پلان کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں‌ کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر بھی غوروخوض کیا گیا.

اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو سب معلوم ہے کہ یہ چیز کہاں تیار ہوتی ہے؟ نصرت سحر عباسی نے کیا بڑا انکشاف

اجلاس میں آئی جی سندھ نے گٹکا ،مین پوری بنانے اور منشیات اسمنگلرز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گٹکا، مین پوری کے مقدموں میں 5714 ایف آئی آر رجسٹر کہ گئی ہیں، 6995 ملزماں کو گرفتار کیا گیا ہے، 3526470 کلوگرام گٹکا اور مین پوری برآمد کیا گیا ہے، 206 فیکٹریز / بنانے کے یونٹس کو سیل کیا گیا ہے، 5561 کیس چالان کیے گئے ہیں،

گٹکا بنانےاورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،عدالت نے کب تک مہلت دیدی؟

آئی جی سندھ نے اجلاس میں مزید بتایا کہ اس وقت 1650 ملزمان جیل میں ہیں، 3467 ضمانت اور 1291 کو سزا ہوئی ہے جبکہ 552 بری ہوئے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 8995 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئی ہیں، 11056 ملزمان گرفتار کئے ہیں، اس میں کل 12.884 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے، 72.7 کلوگرام ہیروئن، 698.992 کلوگرام حشیش، 7619.656 کلوگرام چرس، 186.29 کلوگرام آفیم، 180844 مقامی اور 2352 امپورٹڈ شراب برآمد کی گئی ہے، 315 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے، 8507 کیس چالان ہوئے ہیں اس میں 3906 ملزمان جیل میں ہیں، 4451 ضمانت پر ہیں، 901 کو سزا ہوئی ہے اور 1228 کو بری کیا گیا ہے،

آئی جی سندھ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ایرانی ڈیزل کی اسمنگلنگ میں 1141111 لیٹرز ڈیزل پکڑا گیا ہے، 448 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور 182 کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

Shares: