لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ فتح پور کی شاندار کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی پریس بریفنگ، ڈی پی او لیہ نے بتلایا کہ فتح پور پولیس نے تین بین الضلاعی گینگ ( مٹھو ، عامری ، سفیانہ ٹونڈی ) کے 8 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضہ سے 37لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہروں سے موٹر سائیکل، گاڑی ودیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں، متعدد وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے، ایس ڈی پی او سرکل کروڑ ملک لیاقت، ایس ایچ او فتح پور ، ایس ایچ او کروڑ و دیگر پولیس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہری، سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں، عثمان اعجاز باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہیے ہیں اس سلسلہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں کیمرے لگوائے جائیں گے، اس موقع پر ڈی پی او نے موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور مال مسروقہ کے مالکان میں کیش بھی تقسیم کیا، قبل ازیں شہریوں نے شاندار کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ، ڈی ایس پی کروڑ اور ایس ایچ او فتح پور کو ہار پہنائے، عثمان اعجاز باجوہ نے ایس ایچ او ملک یونس اور ان کی پوری ٹیم حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹباور نقد انعام سے نوازا..

Shares: