بھارت میں‌ مظاہرین پربہت زیادہ تشدد کیا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کودوہفتوں بعد پتہ چل گیا

0
35

نیویارک:بھارت میں‌ مظاہرین پربہت زیادہ تشدد کیا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کودوہفتوں بعد پتہ چل گیا،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بھارت کی مذمت کرنے کی بجائے اسے حوصلے اورصبرکا درس دیتے رہے ،

خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شہریت کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ نے بھارت کے شہریت کے نئے قانون کو بنیادی طور پر امتیازی قرار دیا جس میں مسلمانوں کو دوسری اقلیتوں کی طرح تحفظ نہیں دیا گیا۔

Leave a reply