مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے...

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حج 2020ء کے اخراجات گذشتہ برس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ حافظ عبد الکریم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حج 2020ء کی مجوزہ پالیسی اور انتظامات پر سیکرٹری مذہبی امور نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری مذہبی امور کہنا تھا کہ آئندہ سال حج اخراجات میں ساٹھ ہزار روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے ہونا متوقع ہیں جبکہ گذشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے حج اخراجات 24 سو ریال سے 2650 ریال کر دئیے ہیں۔ حکومتی کفایت شعاری سے گذشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کئے گئے۔ اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کئے گئے۔ ستر فیصد حاجیوں کو بچ جانے والی رقم واپس کر دی گئی ہے۔

کمیٹی ممبران نے حج اخراجات میں اضاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کے حج اخراجات کم کئے جائیں اور اس اہم معاملے پر سعودی حکومت سے بات چیت کی جائے۔

پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا ہے۔ ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاء کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے۔ مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔ پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے، مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پچھلے سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بنکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، اس سال پاکستانی حجاج کو انکے معیار کے مطابق کھانا فراہم کرینگے.

مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan