خوش ذائقہ موتی چور کھیر بنانے کی ترکیب

0
49

موتی چور کھیر
اجزاء:
دودھ آدھا کلو
ایواپوریٹڈ ملک آدھا ٹن
چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چاول کا آٹا آدھا کھانے کا چمچ
موتی چور لڈو
ایک سو پچیس گرام
پسی چھوٹی الائچی آدھا چائے کاچمچ
پستہ دو چمچ
چاندی کا ورق ایک عدد
ترکیب:
دودھ اور ایواپوریٹڈ ملک کو پین میں ڈال کر اس میں چینی اورچاول کے آٹے کا پیسٹ شامل کریں اب اسمیں تھوڑا پانی شامل کر کے پندرہ منٹ پکائیں کہ کھیر گاڑھی ہو جائے پھر اس میں موتی چور لڈواور پسے چھوٹی الائچی ڈال کر مزید پانچ منٹ پکائیں اور باول میں نکال کر پستے اورچاندی کے ورق سے گارنش کریں

Leave a reply