پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

0
42
sahafi

پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے گیارہ رکنی پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا۔ یہ وفد امرتسر سے گوا کے لئے روانہ ہوگا۔ وفد میں مرتضی سولنگی، اعزاز سید، کامران یوسف، میمونا خان، سمیرا خان، ارشد یوسفزئی، مجاہد بریلوی، قرہ العین، منیزے جہانگیر، ریحان احمد اور حسن طارق بٹ شامل ہیں۔ پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 مئی کو گوا پہنچیں گے اور کانفرنس میں شرکت کے بعد 5 مئی کو واپس پاکستان آجائیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہوں گے ،وزیر خارجہ کے ہمراہ دفترخارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی ہو گا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کے اہم نکات کو حتمی شکل دے دی گئی،بلاول بھٹو زرداری خطاب میں پاکستان کی ایس سی او چارٹر سے وابستگی، عزم اور پاکستانی خارجہ پالیسی میں خطے کے پائیدار ترقی خوشحالی، باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ،

2016 کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہو گا،بلاول زرداری بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں ،گوا میں ہونے والے اہم اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور چین کے وزیر خارجہ کین گانگ بھی شریک ہوں گے ،دو روزہ اجلاس میں آئندہ جولائی میں دلی میں ہونے والے ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی تیاری کو بھی حتمی شکل دی جائے گی

Leave a reply