سابق صدرپرویزمشرف کےحق میں ملک بھرکی عوام سڑکوں پر،عدالتی فیصلے کومسترد کردیا

0
44

اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں شہر بھر کی عوام سڑکوں پر،عدالتی فیصلے کومسترد کردیا عوام نے ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد اور کراچی پریس کلب پراے پی ایم ایل کا احتجاج کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں بھی طلبانے سابق صدر کو سزا موت کے فیصلے کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ڈیرہ بگٹی سوئی، سبی میں بھی سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سزا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ سبی قومی شاہراہ پر سول سوسائٹی نے ٹائر جلاکر قومی شاہراہ بلاک کردی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ضلع لودھراں میں جنرل ر پرویز مشرف لورز کے ڈسٹرکٹ صدرعابد منگلا کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور مشرف کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے گئے۔

حب میں بھی پاک فوج کے سابق سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فيصلہ کے خلاف آج حب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت لسبیلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ہریش کمار لاسی نے کی ۔

احتجاجی ریلی کا آغاز لاسی روڈ سے ہوا جبکہ ریلی کے شرکاء نے مین آر سی ڈی شاھراہ کا گشت کیا اور پاک فوج و سابق آرمی چیف و سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہریش کمارلاسی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے 40 سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور ان کے دور میں پاکستان نے مثالی ترقی کی ان کے خلاف عدالتی فیصلا قوم کو قبول نہیں ۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے ساہیوال میں سول سوسائٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت میں سینکڑوں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے درج تھے شرکا کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ان کو دی جانے والی سزا کا فیصلہ عجلت میں سنایا گیا ہے۔

عوام الناس کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف جیسا بہادر اور نڈر شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے جنرل پرویز مشرف اور فوج سے اظہار یکجہتی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر جوگی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a reply