کراچی ٹیسٹ: گرین شرٹس 191 رنز پر ڈھیر

کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، چائے کے وقفے تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکھتر رنز بنا لیے ہیں۔

کھانے کے وقفے سے قبل شان مسعود 5، کپتان اظہر علی صفر اور عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے، جب کہ اسد شفیق ایک اور بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا سیشن شروع ہوا تو قومی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی، پاکستان کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 60 رنز پر ہمت ہار گئے، حارث سہیل کا فلاپ شو بھی جاری رہا، وہ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی طرف سے وشوا فرنینڈو اور امبل دینیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لستھ امبلدینیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

Comments are closed.