سرگودھا دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی

0
150

سرگودھا
دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ جات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد سعیداور انچارج ٹریفک ایجوکشن سب انسپکٹر ساجد حسین سمیت دیگر اہلکاروں کیساتھ لاہور سرگودھا روڈ پر دھند میں ہونے والے حادثات سے بچنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، گنے کی ٹرالیوں،گدھا ریڑھیوں،کاروں، ٹرکوں،مسافر بسوں اور ویگنوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ پر ریفلکٹرلگائے اور دھند میں ڈرائیونگ کرنے کی احتیاطی تدابیر بتائیں ۔

Leave a reply