امیر قطر کی آمد پر وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کیا کیا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی

0
64

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اپنے دو روزہ دورہ پر وطن عزیز پاکستان پہنچ گئے ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی حکام کی جانب سے ان کا شاندار اور والہانہ استقبالہ کیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی. انہیں‌ وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نور خان ایئر بیس پہنچے تو وزیر اعظم عمران کان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہیں‌ پھولوں‌ کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی. امیر قطر کی آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔ قطر کے امیر اور وزیراعظم کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی و دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں. ان کا یہ دورہ دو دن کا ہے اور وہ اس دوران وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں‌ گے. واضح رہےکہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران قطر کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کار ی کے معاہدے کئے جائیں‌ گے. ان کے اس دورہ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.

Leave a reply