گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ بیس سال سے مفرور دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او تو صیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرامیر عباس،SIشبیر حسین اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر عرصہ بیس سے مفرور دو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایک مجرم اشتہاری پرویز ولد غلام علی قوم چوہان سکنہ کلیاں نے عرصہ بیس سال قبل موضع پیر جعفر کے رہائشی اصغر علی کو کھاریاں عدالت پیشی سے واپسی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں نعش کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے مجرم اشتہاری عثمان عرف ثانی ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ عزیز نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔جو صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،جنہوں نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کر لیا ہے، مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Leave a reply