جسٹس گلزار احمد آج اٹھائیں گے چیف جسٹس کا حلف

0
175

جسٹس گلزار احمد آج اٹھائیں گے چیف جسٹس کا حلف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش، جسٹس گلزار آج چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے،

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں۔ وہ چوٹی کے وکیل رہے بلکہ بحیثیت جج بھی اعلیٰ روایات کے امین ہیں۔ ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچز کا بھی حصہ رہے۔جسٹس گلزار احمد نے گریجویشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی اور ایل ایل بی ، ایس ایم لا کالج کراچی سے کیا۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

جسٹس گلزار احمد پاناما بنچ کا حصہ رہے جبکہ کراچی میں چائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا کے خلاف فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کی روشنی میں 500 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا گیا۔ن لیگی رہنما طلال چودھری کی نااہلی سمیت بہت سے اہم کیسز کا فیصلہ کرنے والے بنچ کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یکم فروری 2022ء کو ریٹائرڈ ہونگے۔

قبل ازیں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں،آئین میں درج بنیادی حقوق عوام کے تحفظ کےلیےہیں ،ریاست کو سول انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا ،کرپشن میں ملوث افراد کےساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا ،کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

نامزد چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہرادارے کو اپنا اپنا کام کرنا ہوگا، ماضی میں بھی سپریم کورٹ آزاد عدلیہ کے تحفظ کے لیے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے،آئین پاکستان میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں

Leave a reply