پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ ان شاء اللہ مخالفین کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی.
ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔ https://t.co/A5rfmKjez6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی ان شاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔
مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔
آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے!
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) June 22, 2019
مریم نواز نے یہ ٹویٹ سینئر اینکر غریدہ فاروقی کی اس ٹویٹ کے بعد کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میثاق معیشت کے مسئلہ پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں. واضح رہے کہ غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔ آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے. غریدہ فاروقی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کے حامی اور مولانا فضل الرحمن حکومت گرانے کے خواہاں، اے پی سی کس کی حکمت عملی پر آگے بڑھے گی؟
شہباز زرداری میثاقِ معیشت کےحامی۔مریم بلاول مخالف۔مولانابھی حکومت گرانےکے خواہاں۔اےپی سی کس کی حکمتِ عملی پرآگے بڑھےگی؟
ن لیگ میں آج سےشہبازبمقابلہ مریم دھڑےبندی کانیادورشروع ہوگا۔درونِ خانہ پارٹی باگ دوڑ سنبھالنےکانیاکھیل۔
مریم نواز نے آج ضرورت سے زیادہ پریس کانفرنس کر ڈالی۔
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) June 22, 2019
واضح رہے کہ مریم نواز کی لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس کو میڈیا میں بہت زیادہ ہائی لائٹ کیاگیا ہے.