لاہور:سابق وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس کو فردوس عاشق اعوان کے بعد اب صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا .صمصام بخاری نے مریم نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مریم نواز شریف اپنے بھائیوں کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتیں.مریم نواز شریف پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت پر دباو بڑھانے کی کوشش کررہی ہیں. جو ناکا م ہوگی.
صوبائی وزیر اطلاعات نے مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنقید ضرور کریں لیکن کرپشن کا حساب بھی تو دیں.صوبائی وزیر نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کو صیح پیش نہیں کررہیں. یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد مریم نواز شریف کی طرف سے مسلسل ایسے بیان اور ٹویٹس آرہی ہیں جس سے پریشانی کھل کر سامنے آرہی ہے.








