پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی
باغی ٹی وی : شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سری لنکا کے خلاف سنچریاں اسکور کر دیں اور پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔جبکہ سری لنکن ٹیم تعاقب میں اپنی آدھی وکٹیں صرف 100 کے سکور پر گنوا بیٹھی ہے
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔قومی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 57 اور بابراعظم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے تیز رفتاری سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔
پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔
اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔
کھیل کے اختتام پر اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز پر کھیل رہے ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمارا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔








