اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Press release by @ForeignOfficePk
Media reports about change in Pakistan’s visa policy for residents of IoJ&K are incorrect pic.twitter.com/Uh0RNLZbmW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 22, 2019
عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن حکومتی پالیسی کےمطابق ویزہ کے عمل کو جاری رکھےہوئے ہے اور تمام درخواست گزاروں کو ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے اور اُن کی پاکستان سے محبت کو کم کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے حوالے سے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔
واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال پانچ اگست کو بھارت کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بنانے کی گھناؤنی سازش کی، کئی روز گزر جانے کے باوجود کشمیریوں نے مودی سرکار کے فیصلے کو نہ مانا جس کی وجہ سے وہاں 140 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔








