بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے،مراد سعید

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا لیکن نواز شریف آج تک رسیدیں نہیں دکھا سکے۔
احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے، لیگی رہنما حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ کمائی حلال ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جاتی ہیں لیکن دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لیڈر کو رسیدیں ملیں نہ ہی قطری خط، مریم نواز کا کیلبری فونٹ بھی کسی کام نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی تاریخی داستان پر آپ کو نیب نے تحقیقات کیلئے بلایا۔ شور مچانا آپ کی ملکی دولت کی لوٹ کھسوٹ کی کہانی عیاں کرتا ہے۔
اس سے پہلے مراد سعید نے کہا تھا کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے، احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں، احسن اقبال اوران کے بھائی کےغیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آ چکیں،

Shares: