حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن

0
57

فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے یہ بات سنٹر آف ایکسیلینس جڑانوالہ میں سپورٹس گالا کے اختتام پر مختلف ڈویژن کے شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ نو جوا ن کسی بھی قوم اور ملک کا قیمتی سرما یہ و اثا ثہ ہو تے ہیں، جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کے مو قع فرا ہم کر نا بھی ہماری ذمہ دار ی ہے کیو نکہ نو جوانوں کو کھیلو ں کی جانب را غب کر کے ہی سماجی برائیوں سے بچا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلو ں کے مقابلہ جا ت کے انعقا د سے نہ صرف طالب علموں کو اپنی صلا حیتو ں کے اظہا ر کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ وہ ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیا م کے لئے کھیلو ں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں اور دیگر اضلاع سے شریک ٹیموں کی آمد کو سراہا۔ پرنسپل کرنل (ر) جاویداسلم نے بتایاکہ 5روزہ سپورٹس گالا میں ڈی جی خان،روجھان،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،جڑانوالہ کے سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے مابین کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ریس کے مقابلے منعقدہوئے۔اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ عمردرازگوندل نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوتی ہے طالبعلموں کو اپنے روشن مستقبل کیلئے کھیل کے میدان بھی آباد کرنا ہے پنجاب دانش سنٹرآف ایکسیلینس گورنمٹ ہائرسیکنڈری سکول جڑانوالہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدانواں میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرانے پر سکول انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔تقریب سے چو ہدری تیمو ر علی، ایس پی طا ر ق سکھیرا، چو ہدری عمرا ن یو سف، ڈاکٹر محمد حسین وسیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرآف ایکسیلینس سکول انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ادارہ ہذا نے کم عرصہ میں نمایاں مقام اور بہترین سکول کا اعزازحاصل کیا ہے پنجاب حکومت تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں تا کہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

Leave a reply