کرکٹ میچز میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ان دنوں شدید تنقید اور عوام کی طرف سے انتہائی غم و غصے کا سامنا ہے ۔ اور اس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا کہیں آنا جانا بھی محال ہوگیا ہے ۔
چند دن پہلے ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے اس کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے ۔ جبکہ اس وقت سرفراز احمد کا بیٹا بھی ان کے ساتھ موجود ہے ۔
یہ وڈیو دیکھتے ہی کرکٹ شائقین خاص طور پر کیپٹن سرفراز احمد کے مداحوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کپتان سرفراز خان کی حمایت میں کھڑے ہوگے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ نے ٹویٹر پر اس وڈیو پر شدید تنقید کی ہے ۔ رتیش دیشمکھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ
” تاریخ میں ہر کپتان نے اپنے کیرئیر میں اہم میچ میں شکست حاصل کی ہے۔ سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، یہ تو دیکھیں کہ ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے۔‘‘







